6 اپریل 2015 - 15:40
یمن کی ہلال احمر کی جانب سے ایران کا شکریہ

یمن کی ہلال احمرسوسائٹی نے ایران کی بے دریغ انسان دوستانہ امداد پر ایرانی ہلال احمر سوسائٹی کا شکریہ ادا کیا ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایران کی جانب سے یمن کی ہلال احمر سوسائٹی کو انسان دوستانہ امداد پہنچائے جانے کے بعد، یمن کی ہلال احمر سوسائٹی کے سربراہ ڈاکٹر محمد احمد الکباب نے ایران کا شکریہ ادا کیا ہے۔ ڈاکٹر احمد الکباب نے ایران کی ہلال احمر سوسائٹی کے سربراہ ڈاکٹر سید امیر محسن ضیائی کے نام، ایک خط بھیج کر ایران کی انسان دوستانہ امداد پر شکریہ ادا کیا ہے- ڈاکٹر احمد الکباب نے اپنے خط میں امید کا اظہار کیا ہے کہ ایران اور یمن کی ہلال احمر سوسائٹیوں کے درمیان دوطرفہ تعاون جاری رہے گا- ایران اب تک جنگ زدہ ملک یمن کےلئے امداد کی دو کھیپ بھیج چکا ہے-

.......

/169